Main Menu

Pages

پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے دس، پچاس، سو اور ہزار روپے والے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2022 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری کی منظوری دیدی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پرانے ڈیزائن کے دس، پچاس، سو اور ہزار روپے والے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی جا چکی ہے۔سٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کی سیکشن 25 کی ذیلی شق ٹو کے تحت منظوری دی اور وزارت خزانہ بھی سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارشات سے متفق ہے۔

سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کی معیاد مقرر کرنے سے کچھ لوگ ان نوٹوں کو تبدیل کروانے سے محروم رہ جاتے ہیں لہذا ترقی یافتہ ممالک کے بینکوں کی جانب سےرائج پالیسی کی طرح پاکستان میں بھی لوگوں کو پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ تبدیل کروانے کی اجازت ہونی چاہیے۔


  • facebook
  • pinterest
  • twitter
  • whatsapp
  • LinkedIn
  • Email
author-img
Mian Ashfaq

Show Comments
  • Normal Comment
  • advanced comment
  • Through the editor below, you can add an advanced comment as a comment to an image, a YouTube video, a code or a quote. Just enter the code or text for the quote or a link to an image or YouTube video, then press the button below to convert, copy the result and use it to comment